اہلیان لاہور کیلئے بڑی خوشخبری، اورنج لائن ٹرین چلانے کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیاگیا
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ پنجاب میںپاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا دوسرا سال مکمل ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتا ہوں۔حسن اتفاق ہے کہ پنجاب میں تیسرے پارلیمانی سال کا بھی آغاز ہورہاہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے ٹھوس اقدامات کاآغاز کردیاہے۔بعض پراجیکٹ مکمل ہوچکے ہیںاوربعض پر تیزی سے کام جاری ہے ۔پنجاب نہ صرف آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے بلکہ اس کی سیاسی اورجغرافیائی اہمیت بھی مسلمہ ہیں۔پنجاب کے لوگ سیاسی شعور اورسماجی ترقی کا بھرپور ادراک رکھتے ہیں۔
پنجاب میں عوام کی توقعات کا لیول بہت بلند ہے۔پنجاب میں عوام کی توقعات کا لیول بلند ہونا بھی چاہیئے کیونکہ برسوں بعدعوام کے ذریعے عوام کی حقیقی حکومت کے خواب نے تعبیر پائی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے خوابوں کو عملی تعبیر دینے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں۔وہ 90شاہراہ قائداعظم پر صوبائی حکومت کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب سے کلیدی خطاب کررہے تھے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اقتدار سنبھالا تو جان کر بڑی حیرت ہوئی کہ بعض اداروں کے بورڈ آف گورنر وغیرہ کے اجلاس برسوں گزرنے کے باوجود منعقد ہی نہیں ہوتے تھے۔مشکل مالی حالات میں ہم نے چیلنج کو قبول کر کے پروبزنس اور پروگریسوبجٹ پیش کیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش کیا جانا شاید ممکن نہیں۔ہر سال بجٹ میں ٹیکس بڑھائے جاتے ہیں، ہم نے نئے مالی سال میں ٹیکس ختم کئے ہیں یا انکی شرح کم کر دی ہے۔ ہم نے اپنی ترجیحات کا تعین کرتے ہوئے رواں مالی سال کا بجٹ بھی بنایا اورانہی کے تحت مالی امور میں راہ عمل کا بھی تعین کیا۔کورونا کی وجہ سے نہ صرف ہیلتھ سیکٹر بلکہ ہماری صنعت و تجارت زیادہ متاثر ہوئی،جس کیلئے نئے مالی سال میں 106 ارب روپے مختص کئے ۔ اس میں 56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف اور 50 ارب روپے کے براہ راست اخراجات شامل ہیں۔انہوںنے کہا کہ مالی طور پر مشکل حالات سے گزر نے کے باوجود ترقیاتی منصوبوں کیلئے 5 ارب روپے کا اضافہ کیا- مقامی حکومتوں کا شیئر 10 فیصد بڑھایا۔پنجاب بھر میں لوکل گورنمنٹس کے منجمند فنڈز کو بحال کردیا گیاہے۔ سکولز ایجوکیشن کے بجٹ میں 14 ارب روپے کا اضافہ کر کی382
ارب روپے تک بڑھایا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کا عزم کیا ہے،مختلف شہروں میں 7یونیورسٹیاں قائم کی جارہی ہیں۔انفراسٹرکچر بھی بہتر بنائیںگے لیکن ہماری بھر پور توجہ ہیومن ڈویلپمنٹ پر مرکوز ہے۔کنسٹرکشن انڈسٹری کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ہر نوجوان کو روزگار کے معاملے میں خودکفیل کرنا چاہتے ہیں۔ پنجاب کے مالی امور میں شفافیت اورانتظامی امور میں میرٹ ہمار ا نصب العین ہے۔غربت کے خاتمے کیلئے احساس کفالت پروگرام اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے۔ یہ پروگرام عوام کو سماجی تحفظ ،
ذرائع معاش اورانسانی ترقی کے وسائل فراہم کرے گا۔یہ آغاز سفر ہے،انشاء اللہ سچائی، شفافیت، میرٹ، دیانت اورلگن سے انہی راستوں پر سفر کریںگے تو منزل حاصل کرلیںگے ۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کر کے وعدے کو نبھایاہے ۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورایڈیشنل آئی جی تعینات کیے جاچکے ہیں ۔ محکموں کیلئے سیکرٹریز کی تعیناتی بھی کردی گئی ہے۔جنوبی پنجاب کیلئے 33 فیصد ترقیاتی فنڈز مختص کر دیئے ہیں اوریہ فنڈز کسی اورجگہ منتقل نہیں ہوسکتے۔ راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پاکستان کا سب سے بڑا میگا منصوبہ ہے۔