ٹرین کے نیچے آنے والے بزرگ معجزانہ طور پر بچ گئے، ویڈیو وائرل

ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارت میں ٹرین ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بزرگ شہری کی زندگی کو بچالیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر ویسل دینے والے اہلکار کے بروقت اطلاع دینے اور ٹرین کے دو ڈرائیورز کی مہارت کے ساتھ بریک لگانے کی وجہ سے ٹرین کے نیچے آئے بزرگ شہری ہولناک حادثے میں محفوظ رہے۔کلیان اسٹیشن پر ممبئی سے وارانسی کے درمیان والی ٹرین کے ٹریک کو بزرگ شہری عبور کر رہے تھے، انہیں قریب آتی ٹرین کا بھی احساس نہیں ہوا جسے دیکھ کر ویسل مین نے سیٹی بجا کر ڈرائیورز کو مطلع کیا اور ڈرائیورز نے پھرتی دکھاتے ہوئے ایمرجنسی بریک لگا دیئے۔ اس طرح ٹرین عین اس وقت رک گئی جب برزگ شہری ٹرین کے انجن کے نیچے دب گئے اگر ایک لمحے کی بھی تاخیر

ہوتی تو ٹرین بزرگ شہری کو کچل دیتی۔بھارتی ریلوے کے جنرل منیجر نے ویسل مین اور دونوں ڈرائیورز کو قیمتی انسانی جان کو بچانے پر انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ آئے دن کسی نا کسی شخص کی ٹرین حادثے میں جان جاتی سنائی دیتی ہے۔خاص طور پر ٹک ٹاک کے شوقین حضرات اکثر ٹرین کی زد میں ا ٓکر موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ تاہم کلیان اسٹیشن پر بزرگ کی جان محفوظ رہنے پر سبھی حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں اور اس موقعہ پر ذہن میں یہی آتا ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ تاہم اس بزرگ کی جان بچ جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور سبھی لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں کہ بزرگ شخص واقعی خوش قسمت تھے کہ موت کے منہ سے بچ گئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button