پاکستان کا امن سیلیکٹڈ کی نا اہلی کی نذر ہو گیا ، نوازشریف کاٹوئٹ

لندن (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن سیلیکٹڈ کی نا اہلی اور سیلیکٹرز کی اصل فرائض سے غفلت کی نذر ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چینی انجینئیرز پر داسو میں جان لیوا حملہ اور افغان سفیر کی بیٹی کا اسلام آباد سے مبینہ اغواء انتہائی تشویشناک اور قابلِ مذمت ہے ، جو امن پاکستان میں ہم نے بڑی محنت سے اپنے دور میں حاصل کیا تھا وہ سیلیکٹڈ کی نا اہلی اور سیلیکٹرز کی اصل فرائض سے غفلت کی نذر ہو رہا ہے۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نےبالی وڈ کے اداکاروں کی طرح ایسی ایکٹنگ کی کہ ہماری کابینہ کی خواتین اراکین ان کی شکل دیکھ کر رونا شروع ہو گئیں،خوف آگیا کہ جہاز کی سیڑھیاں بھی چڑھ جائے گا یا نہیں، اُنہوں نے مجھے کہا کہ اسے جانے دو، کیوں کہ کہ اس نے ایسی ایکٹنگ کی کہ ہماری کابینہ کے اندر جو عورتیں تھیں انہوں نے اس کی شکل دیکھ کر رونا شروع کردیا ، خوف آگیا کہ جہاز کی سیڑھیاں بھی چڑھ جائے گا یا نہیں، جیسے لندن کی ہوا لگی تو ایک نواز شریف یہاں سے گیا تھا وہاں کر دوسرا نواز شریف نظر آگیا ، ان کا منشی اسحٰق ڈار باہر، اس کے بیٹے بھی باہر، نواز شریف کے بیٹے باہر بھاگ گئے، شہباز شریف کا داماد اور بیٹا بھی باہر بھاگ گیا، بھئی کس سے ڈر رہے ہو۔آزاد کشمیر میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایک چیز پوچھنی ہے کہ جب اس ملک کی عدالتیں آزاد ہیں، آج پاکستان کی عدالتیں آزاد ہیں، عمران خان کوئی ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ نہیں کرتا، عمران خان کسی جج کو فون نہیں کرتا کہ تین نہیں 5 سال سزا دو ، یہاں عدالتیں آزاد ہیں، لاہور ہائی کورٹ کو تحریک انصاف کنٹرول نہیں کرتی، آزاد ہے، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر عدالتیں آزاد ہیں تو پھر یہ سارے باہر کیوں بھاگے ہوئے اور ڈر کس سے ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button