بابر کے چاہنے والوں نے انگلش ویمن کرکٹ ٹیم میں اپنی ’بھابھی‘ ڈھونڈ لی

لندن (نیوز ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں بہترین پرفارمنس دکھانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل ویٹ کی جانب سے تعریف کیئے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح کے تبصرے کرنے شروع کردیئے ہیں ۔ انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل ویٹ نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بابراعظم کا نام لکھنے کے ساتھ ساتھ حیرانی اور تالیاں بجانے کی ایموجی کا استعمال کیا۔انگلش ویمن کرکٹر کے اس ٹویٹ پر پاکستانی صارفین کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا ہے، کچھ نے انہیں مستقبل کی ’قومی بھابھی‘ قرار دیا ، کسی نے ڈینیئل کے نام کے ساتھ بابراعظم کا نام جوڑ دیا تو کسی نے بابراعظم

کو شادی کی مبارک باد بھی دے ڈالی ۔نوید عباسی نامی صارف نے لکھا کہ ’لگتا ہے خاتون آپ بابراعظم کے عشق میں مبتلا ہو گئی ہیں‘۔ایک اور صارف نے کہا کہ ڈینیئل کے اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ پر 5 یا 6 ہزار لائکس آتے تھے لیکن بابراعظم کے نام کے ٹوئٹ پر انہیں اب تک 23 ہزار لائیکس آچکے ہیں، یہ بابراعظم کے نام کا ہی کمال ہے‘۔ کئی اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی کچھ یوں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔واضح رہے کہ ایک روزہ میچز کی سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف شاندار کم بیک کرتے ہوئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی حاصل کی۔ اس میچ میں بابراعظم نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button