پاور پلانٹ پر آسمانی بجلی گرنے سے پیداوار کم ہوگئی، ملک میں ایک بارپھر لوڈشیڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)شدید گرمی کے دوران ملک میں ایک بار پھر لوڈ شیڈنگ کا خطرہ منڈلانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے بتایا ہے کہ چائنہ حب پاور پلانٹ پرآسمانی بجلی گرنے اورمنگلا ڈیم سے کم پانی کے اخراج کی وجہ سے بجلی کی پیداوارمیں کم ہوگئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ااپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے مقامی گیس کا مزید 3.75 فیصد مختص کردیا گیا ہے، تاہم پاور سیکٹر کو گیس کی یہ فراہمی چند دنوں کیلیے عارضی طور پر کی گئی ہے۔دوسری طرف ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے

کیلئے ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی ترسیل کیلئے اربوں روپے کا معاہدہ طے پا گیا ، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ونڈ پاور پراجیکٹس سے سسٹم میں 1224 میگا واٹ بجلی شامل کرنے کے لیے 6400 ملین روپے فنانسنگ فیسیلٹی کے لیے بینکنگ کنسورشیم کے ساتھ معاہدہ کر لیا ، 6.4 ارب روپے 1224 میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کرنے کے لیے گرڈ اسٹیشن 220/132 کے وی سب اسٹیشن جھمپیر II اور 35 کلو میٹر ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیر پر خرچ کیے جائیں گے، جس سے جھمپیر ونڈ کوریڈور میں ونڈ پاور پلانٹس سے قابل تجدید توانائی کی ترسیل کی جائے گی۔منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر محمد ایوب نے بتایا کہ این ٹی ڈی سی نے پہلی بار حکومتی گارنٹی کے بغیر اپنے وسائل کی بنیاد پر فنانسنگ فیسلٹی کا حصول ممکن بنایا ہے، جھمپیر II منصوبے کی PC-I لاگت 10.753 ارب روپے میں سے 6.40 ارب روپے کی فنڈنگ مطلوب تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ گھارو جھمپیر کوریڈور میں مستقبل میں ونڈ پاور کی ڈویلپمنٹ کے پیش نظر اس 220 کے وی گرڈ اسٹیشن کی استعداد کو 500 کے وی تک بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button