پی ٹی آئی حکومت لاہور میں سڑکوں اور انڈرپاسز کا جال بچھانے کیلئے متحرک

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کو پیرس بنانے کیلئے پی ٹی آئی حکومت متحرک، لاہور میں اربوں روپے کی لاگت سے فلیگ شپ منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت میں اربوں روپے کے منصوبوں پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہورکے لیے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے، عثمان بزدار کل گلاب دیوی انڈر پاس اور لاہور برج توسیع پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ڈی جی ایل ڈی اے منصوبے کے بارے بریفنگ دیں گے۔پنجاب کے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ لاہور کی ڈیولپمنٹ کے لیے

اربوں روپے کے منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے، ماضی کے حکمرانوں کے ذاتی نمائشی منصوبے خزانے پر بوجھ بنے، سابق دور میں عوام کی ترجیحات وضروریات کو نظر انداز کیا گیا، سابق دور کے منصوبے سفید ہاتھی ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہریوں کی ضروریات مد نظر رکھ کر منصوبے شروع کیے، لاہور کے نظر انداز علاقوں میں بھی پہلی بارترقی کاسفر لے کر گئے، لاہور شہر میں آئندہ 2 سال ریکارڈ ترقیاتی کام ہوں گے۔عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پہلے والے صرف باتیں کرتے، کام کم اور شور زیادہ مچانا وطیرہ تھا، ہم کام زیادہ اور باتیں کم کرتے ہیں، 3سال سے مسلسل رونے والے آئندہ 2 سال مزید آہ و بکا کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبے کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پرکرنے اور انتظامی رکاوٹ دور کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔لاہور میں راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ سےمتعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھاکہ لاہورکے رہائشیوں اور سمندر پار پاکستانیوں کیلئے یہ منصوبہ ایک شاہکارہو گا۔ منصوبےپرپیشرفت کےحوالےسےمسلسل آگاہ رکھاجائے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت تعمیرات کے شعبے کو حوصلہ افزا فروغ حاصل ہوا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نےبیرونی سرمایہ کارکمپنیوں کی منصوبےمیں دلچسپی کو سراہا۔اجلاس کو چیئرمین راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی انفراسٹرکچر سے متعلق تنظیمی امور پر بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button