افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل کھڈا مارکیٹ گئی لیکن راولپنڈی سے دامن کوہ تک کیسے پہنچی ؟حکام نے سر جوڑ لیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کھڈامارکیٹ سے راولپنڈی گئی، جس کی فوٹیج موجود ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا واقعہ 16 تاریخ کو پیش آیا، وزیراعظم نے کیس کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت ہے، لڑکی کے بیان پر تھانہ کوہسار میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ میں 365 ، 354 اور دیگر دفعات لگائی گئی ہیں، امید ہے کہ ملزمان کو ایک دو دن میں گرفتار کرلیا جائے گا۔شیخ رشید نے بتایا کہ ہمارے پاس سیف سٹی کیمروں کا ریکارڈ ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی اور اسلام آباد کی کھڈامارکیٹ تک ٹیکسی پرآئی، اور وہاں

سے اس نے ایک اور ٹیکسی لی اور فوٹیج کے مطابق وہ راولپنڈی گئی، راولپنڈی جانے کے بعد وہاں سے دامن کوہ پہنچی، واقعے ک ےبعد لڑکی پہلے نجی اسپتال گئی اور اس کے بعد پمزگئی، اس کا کھڈامارکیٹ سے پنڈی جانا ویڈیومیں موجود ہے لیکن راولپنڈی سے دامن کوہ پہنچنے کا علم نہیں ہورہا، جس کی تحقیقات کی جارہی ہے، ہمارے پاس تینوں ٹیکسی ڈرائیوروں کے انٹرویو موجود ہیں، جیسے جیسے تحقیقات ہورہی ہیں کڑیاں مل رہی ہیں۔داسو واقعے کے حوالے سے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کوبدنام کرنےکاکوئی موقع ہاتھ سےجانےنہیں دیتا، اور اس کام کے لئے اپنا میڈیا استعمال کرتا ہے، چین کے ساتھ مل کر داسو واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جس میں پاکستان کی ایجنسی اور چینی ٹیم کے 15 ، 15 افراد شامل ہیں، چینی وفد نے تحقیقات میں پاکستان کے تعاون کو سراہا ہے، اور کہا ہے کہ ہمارا اور آپ کا بیانیہ ایک ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جو بھی چینی شہری سیکیورٹی کیلئے درخواست دے گا ہم اسے سیکیورٹی فراہم کریں گے۔افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، اور افغانستان سے بھی توقع کرتے ہیں کہ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، عمران خان کی ابسولوٹلی ناٹ کی بات دنیا میں مقبول ترین ہے، چمن بارڈرپرتمام ناکوں پرپاک فوج موجودہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button