افغان سفیر کی بیٹی کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے مبینہ اغواء اور تشدد کے معاملے پر افغان سفیر کی بیٹی کا بیان سامنے آگیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اپنے بیان میں افغان سفیر کی بیٹی نے کہا کہ گھر سے کچھ فاصلے پر ٹریکسی میں سوار ہوکر شاپنگ کرنے گئی ، اچانک ایک شخص آکر گاڑی میں بیٹھ گیا ، نامعلوم شخص نے تشدد کرنا شروع کیا تو بے ہوش ہوگئی اور جب آنکھ کھلی کو خود کو گندگی کے ڈھیر پر پایا جہاں سے گھر کی بجائے پارک چلی گئی۔ادھر وزیراعظم عمران خان نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ،

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواء کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو48 گھنٹوں میں ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ، اس ضمن میں وزیراعظم کی جانب سے شیخ رشید احمد کو ہدایت کی گئی ہے کہ اغواکاروں کوپکڑنے کے لیے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ترجیحی بنیادوں پر واقعہ کی تحقیقات کریں۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کو جس ٹیکسی میں لایا گیا اسے ٹریس کرلیا ہے،افغان سفیر کی بیٹی کو دوسری ٹیکسی میں گھر پہنچایا گیا ، افغان سفیر کی بیٹی نے ٹیکسی ڈرائیور کو500 روپے بھی دیئے، افغان سفیر کی بیٹی کے تحریری بیان کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کرنے کا واقعہ کل کا ہے، افغان سفیر کی بیٹی نے خود ٹیکسی ہائر کی، ٹیکسی ڈرائیور کو افغان سفیر کی بیٹی نے 500 روپے بھی دیئے،افغان سفیر کی بیٹی کو ٹیکسی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔افغان سفیر کی بیٹی کو دوسری ٹیکسی میں گھر پہنچایا گیا، افغان سفیر کی بیٹی کو جس ٹیکسی میں لایا گیا اسے ٹریس کر لیا گیا ہے جب کہ افغان سفیر کی بیٹی کے تحریری بیان پر کارروائی کی جائے گی، ابھی افغان سفیر کی بیٹی نے کوئی تحریری بیان نہیں دیا، پولیس کو تحریری درخواست موصول ہونے کے بعد کارروائی شروع کردی جائےگی، افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد سے متعلق تحریری درخواست تاحال موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button