شادی کرنے کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار، نیا حکم نامہ جاری

کراچی (نیوز ڈیسک)شادی کرنے کیلئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ، قربانی کے جانور خریدنے کیلئے منڈی جانے والوں کو بھی ویکسینیشن کارڈ دکھانا ہوگا، ریسٹورنٹس اور مسافر بسوں میں داخلہ بھی ویکسینیشن سے مشروط ،محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری کردیا۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شادی کرنے کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا، شادی ہالز میں شرکت کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق قربانی کے جانور خریدنے کے لیے منڈی جانے والوں کو ویکسینیشن کارڈ دکھانا ہوگا۔ ریسٹورنٹس اور مسافر بسوں میں داخلہ بھی کورونا ویکسینیشن سے مشروط ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید کے روز تفریحی

مقامات کا رخ کرنے والوں کے لیے بھی ویکسینیشن کارڈ درکار ہوگا۔واضح رہے کہ عیدالاضحی پر ویکسینیشن سینٹرز ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرزعیدالاضحی کے پہلے دن بند رہیں گے۔ذرائع نے کہا ہے کہ این سی اوسی نے ویکسینیشن سینٹرزکی عیدچھٹی کی منظوری دے دی ہے ، جس کے تحت ملک بھرکےویکسی نیشن سینٹرز21جولائی کو بند رہیں گے۔ذرائع کے مطابق عید کے دوسرے دن ملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرزکھل جائیں گے، ویکسینیشن کی حوصلہ افزا شرح کے پیش نظر ایک چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر شروع ہو گئی ہے جس کے باعث ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button