بااثر گروہ نے محنت کش کو رسی سے باندھ کر گندے نالے میں غوطے لگوادیئے،انسانیت سوز سلوک کی دردناک ویڈیو وائرل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بااثر گروہ نے محنت کش کو رسی سے جانور کی طرح باندھ کر گندے نالے میں غوطے لگوائے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شہری کے ساتھ انتہائی نامناسب سلوک ہوتا دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک محنت کش کے گلے میں رسی باندھ کر اسے گندے نالے پر لے جایا گیا ہے اور بات صرف یہی ختم نہیں ہوئی بلکہ ملزمان نے شہری سے گندے نالے میں غوطے بھی لگوائے۔ویڈیو جنگل میں آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی ہے اور صارفین کی جانب سے انتہائی

غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کے قریب مندرہ میں پیش آیا تاہم تاحال اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ مقامی بدمعاش عناصر نے نوجوان کو رسیوں سے باندھ کر تشدد بھی کیا۔اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد بھی دیکھی جا سکتی ہے لیکن کوئی بھی شہری کو ملزمان کے چنگل سے نہ چھڑا سکے بلکہ سب خاموش تماشائی بنے رہے۔سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق شہری کے ساتھ یہ سلوک غیرت کے نام پر اپنایا گیا ہے تاہم حقیقت پولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں لانے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button