ٹریفک اہلکاروں سے بد تمیزی کرنے والی بااثر خاتون گرفتاری سے بچ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں ٹریفک اہلکاروں سے بد تمیزی کرنے والی خاتون گرفتاری سے بچ گئی،خاتون کے خلاف درج مقدمے کو سیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اُسے ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ الجھتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔ذرائع کے مطابق ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی تھی کہ اس دوران خاتون سیخ پا ہو گئی۔واقعہ سوشل میڈیا پر آیا تو خاتون کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا اور اب مذکورہ خاتون کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

خاتون کے خلاف درج مقدمے میں ہاتھا پائی اور پولیس اہلکار پر حملہ آور ہونے کی ہدایات شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے خاتون کے خلاف درج مقدمے کو سیل کر دیا گیا ہے۔سیل مقدمات کے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا جو کہ بااثر خاتون کو تحفظ فراہم کرنے کا ہی طریقہ ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ٹریفک اہلکار نے خاتون سے ڈرائیونگ لائسنس مانگا اور سوال کیا کہ گاڑی کی اصلی نمبر پلیٹس کہاں ہیں؟ خاتون نے ٹریفک اہلکار کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور اہلکار کا موبائل فون بھی چھین لیا۔ویڈیو میں اہلکار خاتون سے انتہائی مہذب انداز میں بات کرتے نظر آئے۔جب اہلکاروں کی جانب سے فینسی نمبر پلیٹ اتاری گئی تو خاتون گاڑی سے باہر آ گئی اور چیخنا چلانا شروع کر دیا اور کہا کہ میری گاڑی کو ہاتھ لگانے کی ہمت کیسے ہوئی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے خاتون کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔صارف نے کہا کہ آج صبح فیصل ایونیو پر فیشن نمبر پلیٹ لگانے اور اصلی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر پولیس نے خاتون کا چالان کرنے کی کوشش کی۔ لیکن ایلیٹ خاتون کی جانب پولیس کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button