علی امین گنڈاپور نے ذوالفقار علی بھٹو کو غدار اور نوازشریف کو ڈاکو قرار دیدیا

مظفر آباد (نیوز ڈیسک) علی امین گنڈا پور کی اخلاقیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بلاول اور مریم پر الزامات کی بوچھاڑ ، ذوالفقار علی بھٹو کو غدار اور نوازشریف کو ڈاکو قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے اخلاقیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران علی امین گنڈاپور نے ذوالفقار علی بھٹو کو غدار اور نوازشریف کو ڈاکو قرار دیا۔علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے کرپشن کے ریکارڈ توڑے، عمران خان نےکشمیرکا مقدمہ ہر فورم پر لڑا،

عمران خان پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا چاہتے ہیں۔اس کے علاوہ انتخابی مہم میں علی امین نے ایک بار پھر ووٹ ملنے پر بڑے ترقیاتی پیکج دینے کا اعلان کیا اور گلگت بلتستان میں ایک ووٹ کی لیڈ پر ایک کروڑ کا پیکج دینےکا اپنا ہی وعدہ یاد دلایا اور کہا کہ آپ جو مانگ رہے ہیں اس سے کہیں زيادہ ملےگا۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی جانب سے رقم کی تفصیلی کےمعاملے پر آر او کی رپورٹ مسترد کردیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے اس حوالے سے ریٹرننگ افسر کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہےکہ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں جلسے کے دوران علی امین گنڈاپور کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پیسے تقسیم کررہے تھے۔وفاقی وزیر امور کشمیر امین گنڈا پور کی رقم تقسیم کرنے کی ویڈیو کے معاملے پر آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا۔خط میں کہا گیا تھاکہ وفاقی وزرا کوالیکشن کوڈ آف کنڈکٹ 2021 کی خلاف ورزی سے روکا جائے اور صوبائی وزرا کو بھی الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر پابندی کی ہدایت کریں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button