پاکستان چھوڑنے کا حکم نامنظور، امریکی بلاگر نے وزارت داخلہ کے فیصلے کیخلاف بڑے اقدام اکااعلان کردیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی نے ویزہ درخواست مسترد کرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ کے فیصلے کو چینلج کرنے کا اعلان کردیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں سنتھیا ڈی رچی نے کہا کہ میرے پاکستان میں 10 سال سے زائد قیام کے دوران وزارت داخلہ کی طرف سے پہلی بار وزیزہ توسیع کی درخواست کو مسترد کیا گیا جو کسی جانے مانے پریشر کا نتیجہ ہے ، میں اپنا اپیل کا حق استعمال کرتے ہوئے اس فیصلے کو چیلنج کروں گی جس میں ویزہ درخواست مسترد کرنے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ، امید ہے اعلیٰ سطح پر میری درخواست کو سنا جائے گا
اور اس کے میرٹ پر فیصلہ کرتے ہوئے ویزہ جاری کیا جائے گا ۔ واضح رہےکہ امریکی شہری سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور مخدوم شہاب الدین پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے تھے جسے وہ پولیس اور عدالت کے سامنے ثابت کرنے میں ناکام رہی ہیں۔پی پی رہنما رحمان ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس سلسلے میں ایک درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو سنتھیا رچی کے ویزہ میں توسیع کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے سنتھیا رچی پر ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کیا تھا۔