صبح سویرے انتہائی افسوسناک خبر، کئی پاکستانی جان کی بازی ہار گئے ،تشویشناک صورتحال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 24 افراد انتقال کرگئے اور 1683 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50 ہزار 531 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1683 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 24 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.33 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22493 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 67 ہزار 633 تک جاپہنچے ہیں۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1084 مریض

کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 10 ہزار 609 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 34531 ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 798 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 552، خیبرپختونخوا 4 ہزار 346، اسلام آباد 781، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 315 اور آزاد کشمیر میں 590 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 83 ہزار 259، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 38 ہزار855، پنجاب 3 لاکھ 47 ہزار 347، سندھ 3 لاکھ 43 ہزار303، بلوچستان 27 ہزار 502، آزاد کشمیر 20 ہزار 728 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 639 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button