دلیپ کمار کی وفات پر اہلیہ سائرہ بانو شدت غم سے نڈھال ہوگئیں

ممبئی(نیوز ڈیسک) شہنشاہ جذبات دلیپ کمار (یوسف خان) کی وفات پر ان کی اہلیہ و سابق اداکارہ سائرہ بانو شدت غم سے نڈھال ہوگئیں ، شوہر کے انتقال پر بھارتی فلم انڈستری کی معروف اداکارہ سائرہ بانو نے کہا کہ دلیپ کمارمیرے جینے کا سہارا تھے اوران کے بغیرمیں کچھ بھی نہیں ہوں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے جب اداکار کی موت کی خبر ان کی اہلیہ کو دی تو اس پر سائرہ بانو نے کہا کہ خدا نے مجھ سے میرے جینے کی وجہ چھین لی، دلیپ صاحب کے بغیرمیں خود کو کسی چیز کے بارے میں سوچنے کے قابل بھی نہیں سمجھتی، سب دعا کیجیے۔

خیال رہے کہ برصغیر کے معروف اداکار و شہنشاہ جذبات دلیپ کمار ( محمد یوسف خان) کا اتنقال ہوگیا، وہ ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں دلیپ کمار نے صبح 7 بج کر 30منٹ پر آخری سانس لی اور شہنشاہ جذبات نے ہمیشہ کے لئے دنیا کو الوداع کہہ دیا ، دلیپ کمار 98 برس کے تھے جنہیں سانس لینے میں دشواری کے سبب 29 جون کو ایک بار پھر ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ، صحت کی خرابی کی وجہ سے انہیں اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل کرایا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملے ۔واضح رہے کہ دلیپ کمار ایک طویل عرصہ سے بیمار تھے اور دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانون ہمیشہ دعاؤں کی اپیل کرتی رہتی تھیں، سائرہ بانو کو انڈسٹری میں ان کی اداکاری کی وجہ سے تو جانا ہی جاتا ہے لیکن ان کی دوسری شناخت دلیپ کمارکی بیوی ہونا تھا اور خاص طورپرگزشتہ برسوں میں جس طرح انہوں نے شوہرکی دیکھ بھال کی، اس پرانڈسٹری تمام ہی لوگ ان پرفخرکرتے تھے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی بر صغیر کے معروف اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا ، شوکت خانم میموریل اسپتال کی فنڈریزنگ کے لیے ان کی خدمات کبھی نہیں بھلا سکتا ، دلیپ کمار نے لندن اور پاکستان میں فنڈ جمع کرنے میں مدد کی،مشکل وقت تھا لیکن دلیپ کمار کی شرکت سے 10 فیصد فنڈ اکھٹا ہوا ، دلیپ کمار کی فراخدلی کو کبھی نہیں بھلا سکتا ، وزیراعظم نے مزید کہا کہ میری نسل کے لئے دلیپ کمار سب سے بڑے اور انتہائی ورسٹائل اداکار تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button