نواز شریف کو کوئی قانونی ، سفارتی یا سیاسی طاقت واپس نہیں لاسکتی، ن لیگ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کوئی قانونی، سفارتی، سیاسی طاقت واپس نہیں لا سکتی ، کر لو جو کرنا ہے۔ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جن شرائط کے تحت میاں صاحب علاج کیلئے گئے ہیں جو ان سے بیان حلفی لکھوایا گیا ، جو بیان حلفی میاں شہباز شریف سے لکھوایا گیا ان کی موجودگی میں جب تک وہ خود اپنے آپ کو صحت مند تصور نہ کریں اور ان کے ڈاکٹر وہاں سے یہ رائے نہ دیں کہ وہ صحتمند
ہیں اور انہیں سفر کی اجازت نہیں دیتے اس وقت تک سابق وزیراعظم کو کسی قانونی ، سفارتی ، یا سیاسی طاقت سے واپس نہیں لایا جاسکتا ، یہ فواد چوہدری کو بھی پتہ ہیں چاہے اب وہ پروگرام میں مانیں یا نہ مانیں اور جو مرضی کہتے رہیں کہ نوازشریف کو واپس لانا ہے یا جو بھی کرنا ہے کرلیں لیکن حقیقت یہی ہے اور میاں نوازشریف اب اپنی ٹائمنگ سے ہی واپس آئیں گے ، وہ مرضی ایک مہینے میں بھی ہوسکتی ہے ، تین مہینے میں بھی ہوسکتی ہے اور ایک سال میں بھی ہوسکتی ہے۔