جعلی پیر نے دم کروانے آئی خاتون کی عزت لوٹ لی

حافظ آباد(نیوز ڈیسک) تھانہ کسیسے پولیس کی کاروائی، دم کروانے آئی خاتون کو جنسی زیادتی کانشانہ بنانے والا پیر گرفتار،مقدمہ درج، گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لاتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ڈی پی او محمد معصوم تفصیلات کے مطابق تھانہ کسیسے پولیس نے شادی شدہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم امجد کو گرفتار کر لیا گیا۔

خاتون ملزم امجد کے پاس دم کروانے آئی تھی ملزم امجد نے گن پوائنٹ پر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ کسیسے پولیس نے خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم امجدکو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لاتے ہوئے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button