پیپلزپارٹی کے سینئررہنما سابق رکن اسمبلی پر فائرنگ ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

اٹک (نیوز ڈیسک) اٹک میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ملک شاہان حاکمین پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس میں شاہان ملک فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے، شاہان ملک کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق شاہان ملک جنازے میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ ان پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، جس سے شاہان ملک شدید زخمی ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ گولی شاہان ملک کے سر پر لگی ہے، ملک شاہان سر پر گولی لگنے کے باعث تشویشناک حالت میں اٹک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائرنگ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ ملک شاہان پیپلزپارٹی کے سابق اور پارلیمنٹیرین ملک حاکمین مرحوم کے بیٹے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button