ملتان میں موٹرسائیکل سوار نوجوان کی لڑکی سے چھیڑ چھاڑ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نوجوان کی راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔موٹر سائیکل سوار کی لڑکی کو چھیڑنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔تنگ کرنے پر طالبہ نے اوباش نوجوان کو پتھر مار کر جان چھڑانے کی کوشش کی۔ملزم نے لڑکی کو تھپڑ مار کر زمین پر گرا دیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب لڑکی نے نوجوان کو پتھرا مارا تو بدلے میں اس نے تھپڑ مار دیا جس کی وجہ سے وہ زمین پر گر گئی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آ گئی،سی سی پی او ملتان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

پولیس کی جانب سے لڑکی کی شناخت کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔خیال رہے کہ پاکستان بھر میں خواتین سے ہراسانی کے کئی واقعات آئے روز رپورٹ ہوتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون نے جنسی طور پر ہراساں کرنے والے آدمی کو گلی میں سب کے سامنے چپلیں ماریں۔وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جیسے ہی ایک خاتون اپنے گھر کے سامنے کسی وجہ سے جھکتی ہے تو ایک پی ایس او کا ملازم عورت کو چھیڑ کر گزرتا ہے، عورت اس کو پکڑنے کی کوشش کرتی ہے تو وہ آدمی تیزی سے بھاگ جاتا ہے، ویڈیو کے دوسرے حصے میں دیکھا گیا کہ کچھ لوگ اس آدمی کو پکڑ کر واپس لائے جس کے بعد خاتون نے ہراساں کرنے والے آدمی کو چپل سے مارنا شروع کر دیا۔۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے خاتون کی دیدہ دلیری کی داد دی اور کہا کہ سر عام خواتین کو ہراساں کرنے والے ان درندہ صفت لوگوں کے ساتھ یہی سلوک کرنا چاہئیے ، جیسے یہ لوگ خواتین کو سر عام چھیڑتے ہیں ویسے ہی انہیں بھی سر عام ہی جوتے مارنے چاہئیں تاکہ آئندہ ان کی کسی بھی خاتون کی طرف آنکھ اُٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہ ہو۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button