سعودی حکام کا حیرت انگیز فیصلہ، تمام اسکولوں کے پرنسپلز کو عہدوں سے ہٹادیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت کی جانب سے ایک انوکھا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت مملکت بھر کے تمام نجی اور انٹرنیشنل اسکولوں کے سارے پرنسپلز کوسبکدوش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے پر عملدرآمد 11اگست سے ہوگا تمام نجی اور انٹرنیشنل اسکولوں کے پرنسپلز چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین 11اگست 2020سے سبکدوش کردیئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ مملکت بھر کے تمام نجی اور انٹرنیشنل سکولوں کے تمام پرنسپلز کوفوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے اور ان کی جگہ اہل سعودیوں کو پرنسپل شپ کے عہدے پر تعینات کیا جائے۔

وزارت نے تاکید کی ہے کہ اس فیصلے پر 11 اگست 2020 بمطابق 21 ذو الحجہ 1441ھ سے عمل درآمد شروع ہونا چاہیے۔سعودی ویب سائٹ سبق کے مطابق نائب وزیر تعلیم ڈاکٹر عبدالرحمان العاصمی نے مملکت بھر کے محکمہ تعلیم کے حکام کو مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ تمام نجی اور انٹرنیشنل سکولوں کے مرد اور خواتین پرنسپلزکو 11 اگست 2020 سے سبکدوش کردیا جائے۔پرنسپلز کو عہدے سے ہٹائے جانے کا یہ فیصلہ مملکت میں واقع تمام نجی اور انٹرنیشنل نرسری، پرائمری، مڈل، ثانو ی سکولوں پر نافذہو گا ۔ اس فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ تعلیمی اداروں کے انویسٹرز کو بھی ایک خصوصی خط کے ذریعے اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے اس اچانک فیصلے کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔ تاہم بیشتر حلقوں کا خیال ہے کہ تعلیمی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر سعودائزیشن کے نفاذ کے لیے پرنسپلز کو ہٹایا جا رہا ہے کیونکہ بہت سے نجی اور انٹرنیشنل سکول کے پرنسپلز غیر ملکی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button