پڑوسیوں کا آپس میں جھگڑا، انتقام لینے کیلئے ایک دوسرے کے قربانی کے جانور پر تیزاب پھینک دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پڑوسیوں نے جھگڑے کے بعد انتقام ایک دوسرے کے قربانی کے جانور سے لے لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں محلے داروں میں جھگڑے کے بعد پڑوسی نے قربانی کے جانور پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 8 میں پڑوسیوں نے جھگڑے کا انتقام ایک دوسرے کے قربانی کے جانور سے لیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑے کے بعد ایک پڑوسی نے دوسرے کی گائے پر تیزاب پھینک دیا۔ ۔ذرائع کے مطابق علاقہ آباد نمبر آٹھ میں گلی میں لائٹ لگانے پر محلے داروں میں جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد ایک جھگڑالو پڑوسی نے محلے دار کی قربانی کے جانور پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم جانور کے مالک کی جانب سے قانونی کارروائی سے منع کرنے پر گرفتار شخص کو چھوڑ دیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button