سعودیہ میں مقیم پاکستانی نے اپنی گاڑی عمران خان اور محمد بن سلمان کی تصاویر سے سجا دی

جدہ(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے موجودہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ان کی اعتدال پسند پالیسیوں نے دُنیا بھر میں بہت زیادہ شہرت دلائی ہے۔ سعودی مملکت کو دُنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرانے کے لیے انہوں نے ترقی پسندانہ اقدامات پر مبنی سعودی ویژن 2030ء متعارف کرایا ہے جس کے بعد سعودی مملکت تیزی سے صنعت، دفاع، معیشت کے میدانوں میں نئے سنگ میل عبور کر رہی ہے اور سعودی سماج بھی ترقی کر رہا ہے، خصوصا خواتین کو بہت زیادہ حقوق مل رہے ہیں۔اسی وجہ سے سعودی ولی عہد اپنے عوام کے ساتھ ساتھ تارکین وطن میں بھی بے حد مقبول ہیں۔

اسی طرح پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بھی ایک کرشماتی شخصیت کے مالک ہیں جن کے سیاست میں آنے سے پہلے ہی دُنیا بھر میں کروڑوں مداح تھے۔ریاض میں مقیم ایک پاکستانی تارکِ وطن نے اُمت مُسلمہ کے ان دونوں عظیم رہنماؤں سے اپنی یکساں محبت کا اظہار کر ڈالا ہے جو دیکھنے والوں میں بہت مقبول ہو رہا ہے۔اُردو نیوز کے مطابق پاکستانی تارک وطن نے دونوں برادر ملکوں سے محبت کے اظہار کا انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے عقبی شیشے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر چسپاں کر رکھی ہیں۔مذکورہ پاکستانی تارک وطن ایک نمونہ ہے ان لاکھوں غیر ملکیوں کے لیے جو سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں مگر جس ملک میں رہتے ہیں اس کی محبت بھی ان میں رچی بسی ہے۔ریاض کی کنگ فہد روڈ پر سفر کرنے والی اس گاڑی نے تمام شہریوں سمیت غیر ملکیوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔شہریوں نے گاڑی پر چسپاں تصاویر کو دیکھ کر کہا ہے کہ رواداری بہترین سیاسی جذبہ ہے جو نفرت پھیلانے والوں سے متاثر نہیں ہوتا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی تارک وطن نے پاک سعودی دوستی اور دونوں ملکوں کے لیے محبت کی بہترین عکاسی کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button