نوکریاں ہی نوکریاں ، حکومت نے خوشخبری سنادی ، ہزاروں نوکریوں کا اعلان کردیا

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت کا سڑکوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے 25 ہزار سے زائد بیلدار اور انسپکٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا،فیصل آباد کی شاہراہوں پر مانیٹرنگ کیلئے 400 سے زائد بیلدار اور انسپکٹر بھرتی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں سڑکوں کی نگرانی اور دیکھ بھال کیلئے مانیٹرنگ فورس بنانے جارہی ہے جس سے ہر سڑک کی الگ سے دیکھ بھال ہو گی،کمیونکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ

انسپکٹر اور بیلدار بھرتی کریگا جس کیلئے پنجاب حکومت نے منظوری دے دی ہے ،بیلدار تین کلومیٹر تک کی سڑک پر تعینات ہوگاجہاں وہ سڑک کی دیکھ بھال کرے گا اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی سڑک پر متعلقہ انسپکٹر کو آگاہ کرے گا جس پر محکمہ فوری ایکشن لیتے ہوئے سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کرے گا۔حکام کے مطابق سڑکوں کی دیکھ بھال پر سالانہ اربوں روپے کا بجٹ خرچ ہوتا ہے جن کے تحفظ کے لیے فورس بھرتی ہو گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button