چالان کیلئے روکنے پر ڈمپر ڈرائیور پولیس افسر کو کچلتے ہوئے فرار ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سب انسپکٹر نے چالان کرنے کے لیے ڈمپر کو روکا تو ڈمپر ڈرائیور پولیس اہلکار کو روندتا ہوا فرار ہو گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق عبداللہ کالج کے قریب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈمپر ڈرائیور کو روکا اور اس کا چالان کرنے لگے تو ڈمپر ڈرائیور سب انسپکٹر پہ ڈمپر چڑھاتا ہوا فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق سب انسپکٹر محمد حفیظ کو شدید زخمی حالت میں اسٹیڈیم روڈ پہ واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔واقعے کا مقدمہ ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل آصف کی مدعیت میں نارتھ ناظم آباد تھانے

میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق سب انسپکٹر محمد حفیظ نارتھ ناظم آباد ٹریفک سیکشن میں تعینات تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پشاور ٹول پلازہ پر موٹر وے پر پولیس اہلکار پرگاڑی چڑھانے کا واقعہ پیش آیا تھا لیکن پولیس اہلکار کو کُچلنے والے ڈرائیور کوگرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے بتایا کہ این ایچ اے ملازم کو کچلنے والے ڈرائیور جنید ولد عتیق کو موٹر وے پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ہی گاڑی کو رکاوٹ ڈالتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button