وزیراعظم عمران خان نے امریکا کو ’ نو مور‘ کہہ دیا، چین کو پارٹنر بنانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی ارشاد عارف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا کو ’ نو مور‘ کہہ دیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشاد عارف نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی عدم شرکت ایک کوتاہی ہے،وزیراعظم کی گذشتہ روز اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کو سب سے سراہا ہے۔امریکا کو نومور کہنے سے سیاسی طور پر پاکستان کو فائدہ ہو گا لیکن ایف اے ٹی ایف اور بین الاقوامی اداروں کا ہم پریشر آ سکتا ہے۔ایک بات طے ہے کہ ریاست پاکستان کے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر چین ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین گروپ کا اگلے الیکشن میں وجود برقرار رہے گا۔ماضی کے مقابلے میں افغانستان کی صورتحال بالکل مختلف ہے،اس بار امریکا ہی کامیابی کا دعویدار رہے جس پر کسی کو شک نہیں۔۔واضح رہے کہ گذشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا طویل اجلاس ہوا جو لگ بھگ آٹھ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، دیگر عسکری حکام، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت سیاسی قیادت اور چاروں وزرائے اعلیٰ بھی شریک تھے۔گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے مقبوضہ کشمیر، افغانستان اور قومی سلامتی کی صورتحال پر اراکین اسمبلی کو بریفنگ دی تھی۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق ارکان کی سفارشات کو سکیورٹی پالیسی کا اہم حصہ گردانا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس سے قبل سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے، قومی سلامتی کے اس غیر معمولی اجلاس سے قبل تمام شرکا سے موبائل فون لے لیے گئے تھے۔ پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ سیاسی و پارلیمانی قیادت نے افغانستان میں امن ، ترقی ، خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button