انتہائی افسوسناک خبر ، 40پاکستانی لقمہ اجل بن گئے ، میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 145 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1037 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 958,408 ہوگئی ہے جن میں سے 904,320 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 40 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار321 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.2 فیصد ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار 767 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے 1 ہزار 8 سو 44 کورونا

مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک ہزار 836 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 4 ہزار 320 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 674، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 38 ہزار 68، پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 301، بلوچستان میں 27 ہزار 178، اسلام آباد میں 82 ہزار 706، آزاد کشمیر میں 20 ہزار 343اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 138 ہے۔این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 1 کروڑ 29 لاکھ 38 ہزار 7 سو 21 افراد کو کورونا کی سنگل خوراک، 30 لاکھ 32 ہزار 9 سو 20 افراد کو مکمل خوراک دی جاچکی ہیں۔ اب تک 15 کروڑ 97 لاکھ 16 ہزار 411 افراد کو خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button