میرانام مختلف لوگوں کیساتھ نہ جوڑا جائے، حریم شاہ کی ویڈیو بیان میں اپیل

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شادی کے اعلان کے بعد ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں بہت ہی واضح الفاظ میں سب کو ایک ہی بات بولوں گی کہ میرا نام کسی ایرے غیرے شخص کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔اس سے قبل نہ تو میرا الحمد للہ کوئی بوائے فرینڈ تھا اور نہ ہی میرا کسی سے کوئی تعلق تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم کسی کی تصویر لگائیں، اپنی آئی ڈی سے اُسے پروموٹ کریں یا کسی کی پروموشن کے لیے اُس کے ساتھ ویڈیو بنائیں تو

اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہوتا کہ اُس شخص کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق ہے۔ لہٰذا اگر میری آئی ڈی پر کسی کی ویڈیو یا تصویر ہے تو اُس کا مقصد صرف اور صرف پروموشن تھا۔انہوں نے کہا کہ برائے مہربانی میری تصاویر مختلف لوگوں کے ساتھ شیئر نہ کی جائیں، اگر میرا اس سے قبل کسی سے کوئی رشتہ ہوتا تو میں ضرور آگاہ کرتی اور اُس کا اقرار کرتی ۔ پہلے کبھی کوئی ایسا شخص تھا ہی نہیں جو مجھے پسند آیا ہو یا جس کے ساتھ میں کسی بھی قسم کا کوئی تعلق رکھتی، اب جب میں نے تعلق بنایا ہے تو میں اس بات کا اقرار کرتی ہوں۔خیال رہے کہ شادی کے اعلان کے بعد حریم شاہ کا یہ پہلا ویڈیو پیغام ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کیا جس کے بعد حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے ایک تصویر بھی شئیر کی گئی جس میں ایک ہاتھ حریم شاہ کا اور ایک اُن کے شوہر کا تھا۔تصویر کے کیپشن میں حریم شاہ نے ”الحمد اللہ” بھی لکھا تھا تاہم بعد ازاں حریم شاہ نے یہ تصویر ڈیلیٹ کر دی تھی۔ اس تصویر میں دیکھا گیا کہ حریم شاہ کے شوہر نے ہاتھ میں مہنگی گھڑی اور انگوٹھی پہن رکھی تھی۔ حریم شاہ نے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے شوہر سے متعلق کئی اشارے بھی دئے جس پر حریم شاہ کے مداحوں سمیت پیپلز پارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی بھی صرف اندازے ہی لگا سکے، حریم شاہ کے مطابق ان کے شوہر پیپلز پارٹی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button