وہ عمر میں مجھ سے کافی بڑے ہیں، گناہ تو نہیں جسے چھپایا جائے،حریم شاہ

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی شادی کا اعلان تو کیا لیکن شوہر سے متعلق تمام معلومات سے تاحال پردہ نہیں اُٹھایا جس کی وجہ سے حریم شاہ کی شادی کو لے کر ایک نئی بحث کا آغاز ہو چکا ہے۔ حریم شاہ نے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے شوہر سے متعلق کئی اشارے بھی دئے جس پر حریم شاہ کے مداحوں سمیت پیپلز پارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی بھی صرف اندازے ہی لگا سکے اور حتمی طور پر حریم شاہ کی شادی اور ان کے شوہر سے متعلق معلومات نہیں مل سکیں۔تاہم نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے اپنے شوہر سے متعلق مزید اشارے دئے

اور کہا کہ الحمد للہ میری شادی ہوگئی ہے، میری رخصتی بھی جلدی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں، سندھ کے صوبائی وزیر ہیں اور کراچی میں مقیم ہیں ۔میرے دولہا میاں پہلے سے شادی شدہ ہیں ، انہوں نے پہلے اپنی پہلی بیوی کو قائل کرنا ہے ۔جب وہ انہیں قائل کر لیں گے پھر ہم اس معاملے کو سب کے سامنے لے آئیں گے ۔ میں اپنے خاوند کی اجازت سے شادی کی تصویریں شیئر کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ عمر میں مجھ سے کافی بڑے ہیں۔ وہ ٹی وی ٹاک شوز میں جاتے ہیں۔ انہوں نے نکاح کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا نکاح کراچی میں ہوا ۔ میں اپنے شوہر کے ساتھ 4 جولائی کو ترکی جارہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دو، تین صوبائی وزیروں نے بھی نکاح کی تقریب میں شرکت کی۔حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نکاح گناہ تو نہیں جسے چھپایا جائے ۔پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پیپلز پارٹی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا اعلان کیا جس کے بعد سے ہی اس معاملے پر بحث چھڑ گئی کہ آخر وہ کون رہنما ہے۔ پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کیا جس کے بعد حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے ایک تصویر بھی شئیر کی گئی جس میں ایک ہاتھ حریم شاہ کا اور ایک اُن کے شوہر کا تھا۔تصویر کے کیپشن میں حریم شاہ نے ”الحمد اللہ” بھی لکھا تھا تاہم بعد ازاں حریم شاہ نے یہ تصویر ڈیلیٹ کر دی تھی۔ اس تصویر میں دیکھا گیا کہ حریم شاہ کے شوہر نے ہاتھ میں مہنگی گھڑی اور انگوٹھی پہن رکھی تھی۔

حریم شاہ نے جب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کیا تب سے ہی اراکین سندھ اسمبلی ایک دوسرے کو فون کر کے پوچھ رہے ہیں۔فون کالز کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ساتھ اراکین نے اپنے ہاتھوں کی تصاویر بھی گروپس میں شئیر کیں۔ واضح رہے کہ حریم شاہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں شادی کی تصدیق کی ۔ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بتایا کہ میں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ، البتہ حریم شاہ کی جانب سے شوہر کا نام نہیں بتایا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button