وزیراعظم نے بہت کوشش کی لیکن بھارت کی نیت خراب ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بہت کوشش کی لیکن بھارت کی نیت خراب ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا کوئی دباؤ نہیں بجٹ اتفاق رائے سے پاس ہو گا۔ پرویز خٹک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم لڑائی نہیں کرنا چاہتے بلکہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے بہت کوشش کی لیکن بھارت کی نیت خراب ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت بیرونی اور اندرونی خطرات والی کوئی بات نہیں۔جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا یہ چیزیں ہوتی رہیں گی۔واضح رہے کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات کی

کتنی بھی کوشش کر لے بھارت اپنی ہٹ دھرمیوں اور شر انگیزیوں سے کسی صورت باز نہیں آ سکتا۔ آئے روز بھارت سے پاکستان مخالف بیانات آتے رہتے ہیں اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی تو جیسے بھارت کا وطیرہ بن چکی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور نہتے شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم بھی کسی سے ڈھکے چُھپے نہیں ہیں ، تاہم اب ایس سی او کانفرنس سے قبل اجیت دوول نے ڈرون حملے کا راگ الاپنا شروع کر دیا ہے۔ مودی کی مقبوضہ کشمیر آل پارٹیز کانفرنس ناکام ہوئی، اور بھارت کو سوالات کا سامنا تھا جس کے بعد نریندر مودی نے ایک اورڈرامہ رچا دیا۔ اب سوال یہ ہےکہ اپنی عوام کو گمراہ کر کے کیا مودی سرکار ایک اور الیکشن کی تیاری کر رہی ہے؟ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہر الیکشن سے پہلے مودی ، بی جے پی، اپنے لوگوں اور فوجیوں کو نشانہ بناتے رہیں گے؟ بھارتی عوام کا بھی اپنے وزیراعظم نریندر مودی سے اعتماد اُٹھنے لگا ہے۔کیونکہ پلوامہ میں بھی مودی نے اپنے ہی لوگوں کو مروایا تھا جبکہ الزام پاکستان پر عائد کر دیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button