ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں ، حکومت نے عوام کو بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں گیس کا بحران بڑھنے سے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند، وزارت توانائی نے بجلی کی پیداوار برقرار رکھنے کے لیے پاور پلانٹس کو فرنس آئل درآمد کرانے کے لیے این او سی جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری گیس بحران کی وجہ سے بجلی بنانے والے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند ہونے سے بجلی کی رسد میں کمی ہوسکتی ہے، جس سے نمٹنے کے لیے پیٹرولیم اور پاور ڈویژن نے کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی مشاورت سے فرنس آئل درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق پاور پلانٹس کو فرنس آئل پر چلا نے

سے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی جب کہ فرنس آئل پر پیدا ہونے والی مہنگی بجلی کی کا بوجھ بھی ماہانہ فیول پرائس کی مد میں بوجھ بھی صارفین برداشت کریں گے، یاد رہے کہ کے الیکٹرک کو اکتوبر 2020 میں بھی 50 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل امپورٹ کی اجازت دی گئی تھی۔کراچی میں ایل این جی ٹرمینل کی مرمت اور مقامی سطح پر گیس پیدا کرنے والی ایک فیلڈ کی بندش کے باعث ملک بھر میں گیس اور بجلی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ٹرمینل کی بحالی کے کام کے سبب مقامی پاور پلانٹس کو ملنے والی گیس کی فراہمی کی معطلی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں بھی کمی آگئی ہے۔ جس سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں برآمدی شعبے، سی این جی، آر ایل این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق گیس کی سپلائی کی معطلی کے بعد ملک بھر میں بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں اور پاور پلانٹس کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آنے والے دنوں میں بجلی اور گیس کا یہ بحران شدت اختیار کرسکتا ہے۔بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی معطل ہونے کے سبب ملک کے مختلف حصوں بشمول کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پہلے ہی بڑھ چکا ہے۔ملک بھر میں بجلی اور گیس بحران کے سبب خیبرپختونخوا اور پنجاب کی صنعتوں کو 10 روز کے لیے گیس کی فراہمی بند ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی ایل این جی ٹرمینل سے گیس کی سپلائی آج

رات سے بند ہونا شروع ہوجائے گی۔ ایل این جی ٹرمینل سے 600 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی سپلائی بند ہوسکتی ہے۔ اب تک ایل این جی کے صرف 3 کارگو درآمد کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بجلی کے ممکنہ بحران پر قابو پانے کے لیے وزارت توانائی نے پاور پلانٹس کو فرنس آئل درآمد کرنے کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق آئندہ ایک ہفتے تک بجلی کا بحران بھی پیدا ہو سکتا ہے جس سے بچنے کے لیے پٹرولیم اور پاور ڈویژن نے پاور پلانٹس کو فرنس آئل درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔پاور پلانٹس میں گیس کے ذریعے بجلی کی کم پیداوار کی صورت میں فرنس آئل سے بجلی پیدا کی جا ئے گی۔ فرنس آئل سے پیدا ہونیوالی بجلی اور ماہانہ فیول پرائس کی مد میں مہنگی بجلی کا بوجھ بھی صارفین برداشت کریں گے۔وزارت تونائی کی جانب سے کے الیکٹرک کو اکتوبر2020 میں بھی 50 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل درآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button