شوہرپہلے سے شادی شدہ ہیں، ان کا نام کب تک نہیں بتائوں گی، حریم شاہ نے حیران کن اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں۔حریم شاہ نے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی ہے تاہم انہوں نے اب تک شوہر کی شناخت نہیں ظاہر کی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں حریم نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہرپہلےسے شادی شدہ ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ میری جس سےشادی ہوئی ہے، وہ رکن سندھ اسمبلی ہیں اور اس وقت صوبائی وزیرہیں۔حریم کا کہنا تھاکہ میرےشوہرکراچی میں مقیم ہیں اوراسمبلی اجلاس میں شرکت بھی کرتے ہیں اور ان کے قریبی دوستوں کو ہماری شادی کا علم ہے۔ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ شوہر چند روزمیں اپنی پہلی بیوی کوراضی کرلیں گے جس کے بعد سب کو شوہر سے متعلق بتاؤں گی۔حریم شاہ کا کہنا تھاکہ اپنے شوہرکی اجازت سے ان کی تصویر

شائع کروں گی اور شوہر کے ساتھ 4 جولائی کو ترکی جارہی ہوں۔گزشتہ روز حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے انگوٹھی پہنی ہوئی تھی اور حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں تاہم یہ سیاستدان کون ہے اس حوالے سے حریم نے کچھ بھی بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد اس حوالے سے مداحوں کو آگاہ کریں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال شیخ رشید کے ساتھ حریم شاہ اور صندل خٹک کی ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جب کہ ایک انٹریو میں حریم شاہ نے شیخ رشید احمد کی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button