شریف خاندان میں صف ماتم بچھ گئی، نواز شریف اور شہباز شریف گہرے صدمے سے دوچار

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزن حاجی طارق شفیع انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق شریف خاندان گہرے صدمے سے دوچار ہو گیا۔نواز شریف اور شہباز شریف کے کزن میاں طارق شفیع انتقال کر گئے۔میاں طارق شفیع نواز شریف اور شہباز شریف کے چچا زاد بھائی تھے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اونگزیب نے طارق شفیع کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طارق شفیع کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے طارق شفیع کے انتقال پر

افسوس کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ ان کے بلند درجات کے لیے بھی دعا کی گئی۔جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کزن کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد کا دورہ ملتوی کر دیا۔واضح رہے کہ گذشتہ کچھ سالوں کے دوران ہی شریف خاندان میں تیسرے شخص کا انتقال ہوا ہے۔ ستمبر 2018ء میں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز انتقال کر گئی تھیں،کلثوم نواز سرطان کے مرض میں مبتلا تھیں اور لندن کے اسپتال میں زیر علاج رہیں۔ جبکہ گذشتہ سال نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر بھی اس دنیا سے کوچ کر گئی تھیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button