حریم شاہ کے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کے دعوے نے کھلبلی مچادی

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کیا جس کے بعد حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے ایک تصویر بھی شئیر کی گئی جس میں ایک ہاتھ حریم شاہ کا اور ایک اُن کے شوہر کا تھا۔ تصویر کے کیپشن میں حریم شاہ نے ”الحمد اللہ” بھی لکھا تھا تاہم بعد ازاں حریم شاہ نے یہ تصویر ڈیلیٹ کر دی تھی۔اس تصویر میں دیکھا گیا کہ حریم شاہ کے شوہر نے ہاتھ میں مہنگی گھڑی اور انگوٹھی پہن رکھی تھی۔ حریم شاہ نے اپنے شوہر سے متعلق مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا، تاہم حریم شاہ کے اس دعوے کے بعد کھلبلی مچ گئی ہے۔

حریم شاہ نے جب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کیا تب سے ہی اراکین سندھ اسمبلی ایک دوسرے کو فون کر کے پوچھ رہے ہیں۔فون کالز کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ساتھ اراکین نے اپنے ہاتھوں کی تصاویر بھی گروپس میں شئیر کرنا شروع کر دی ہیں۔ تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آخر حریم شاہ کس رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ حریم شاہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں شادی کی تصدیق کی ۔ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بتایا کہ میں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ، البتہ حریم شاہ کی جانب سے شوہر کا نام نہیں بتایا گیا۔حریم شاہ نے کہا کہ میں جلد شوہر کا نام اور شادی کی تفصیلات کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کروں گی۔ حریم شاہ کے اس دعوے نے ان کے مداحوں کو بھی تجسس میں مبتلا کر دیا ہے، حریم شاہ کے مداحوں نے ان کے شوہر کے بارے میں کئی اندازے بھی لگانا شروع کر دئے ہیں لیکن اس حوالے سے حریم شاہ کی جانب سے حتمی بیان سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے جس میں وہ اپنے شوہر سے متعلق تفصیلات فراہم کریں گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button