وزیر اعظم عمران خان نے بیوہ خاتون کوچار سال سے رکی ہوئی پنشن دلوادی

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے فیصل آباد کی بیوہ خاتون کی مدد کردی، عمران خان کی ہدایت پر شہباز گل چار سال سے رکی ہوئی بیوہ کے شوہر کی پنشن کا چیک دینے خاتون کے گھر پہنچے۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کی پنشن کا چیک2017 میں انہیں ملنا چاہئے تھا، بیوروکریسی کے افسران نے بیوہ کو حق سے محروم رکھا۔شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر خود سلطان بی بی کو چیک دینے آیا ہوں، گریڈ 19 کے افسر نے غلط جگہ فائل بھیجی، ذمے دار افسر کو معطل کردیا ہے، انکوائری کے بعد کارروائی ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button