پاکستان میں بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کی اجازت دیدی گئی، پہلا لائسنس کس کو جاری کردیا گیا، جانئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کے لیے پہلے لائسنس کی منظوری دے دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ پہلا لائسنس وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) کو جاری کیا گیا۔وفاقی وزیر سائنس و ٹینالوجی کا مزید کہنا ہے کہ یہ تاریخی فیصلہ پاکستان کو یو ایس ڈالرز سی بی ڈی مارکیٹ میں

جگہ دے گا۔یاد رہے فروری میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا میں چرس و دیگر منشیات سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے۔انہوں نے کہا تھا کہ کہحکومت، وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر ایک فیکٹری بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس میں چرس سے دوا تیار کی جائے گی، ہم ہر سال ہیروئن، چرس اور افیون بڑی مقدار میں پکڑتے ہیں اور پھر اسے جلاتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button