پسند کی شادی کا بدلہ لینے کیلئے لڑکی والوں نے لڑکے کی والدہ کی عصمت دری کرڈالی

مظفر گڑھ(نیوز ڈیسک)علی پور کی حدود فتح پور جنوبی میں بااثر افراد نے پسند کی شادی کا بدلہ لینے کے لیے لڑکی والوں نے لڑکے کی والدہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل تھانہ صدر علی پور کی حدود فتح پور جنوبی میں با اثر افراد نے 50 سالہ خاتون زرینہ کو اغواء کرکے زیادتی کی کوشش کی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزمان نے خاتون کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ نیم برہنہ کرکے سلگتی ہوئی سگریٹ سے اس کے جسم کو بھی داغتے رہے اور اسی حالت میں خاتون کو گھسیٹا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون زرینہ بی بی کے بیٹے ناصر نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی

جس پر لڑکی والوں نے ناصر کی والدہ زرینہ اور والد اللہ بخش کو اغوا کیا اور اسے نامعلوم جگہ پر لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زرینہ کے خاوند اللہ بخش کو ملزمان کی قید سے آزاد کروا لیا ۔ پولیس نے گھناؤنے فعل میں ملوث تین ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے جب کہ متاثرہ خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی ایسا ہی ایک گھناؤنا جُرم رپورٹ ہوا تھا جہاں بہن کی پسند کی شادی کا بدلہ لینے کے لیے بھائی نے بہنوئی کی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس نے بعد ازاں ملزم کو گرفتار بھی کر لیا تھا۔ ایس پی عابد قائم خانی کے مطابق ملزم منان نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو بیان دیا تھا کہ اس کی بہن نے ایک لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی جس پر وہ آگ بگولا ہو گیا۔ اس سے قبل اس نے اپنی بہن اور زبردستی بننے والے بہنوئی کو سمجھایا تھا لیکن دونوں نہیں مانے، بہن اور بہنوئی کے نہ ماننے پر طیش میں آکر اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے بہنوئی کی بہن کو اغوا کیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button