عامر لیاقت لائیو پروگرام کے دوران نیند کے مزے لیتے رہے
کراچی (نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے رکن قومی سمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین براہ راست پروگرام کے دوران سو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے کو ملی جب وہاں شریک پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کو سوتے ہوئے دیکھا گیا جب فوٹیج سامنے آئی تو پروگرام اینکر نے بھی ہنستے ہوئے ماتھے پر ہاتھ مارا اور چینل کو فوری طور پر عامر لیاقت کی لائیو فوٹیج ہٹاکر ان کی تصویر لگانا پڑی بعد ازاں جب پروگرام اینکر نے سوال پوچھنے کیلئے بارہا عامر لیاقت کو پکارا لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا جس پر اینکر
نے کہا کہ عامر بھائی شاید آج کام کر کے بہت تھک گئے ہیں اسی لیے سوگئے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت ہمیشہ ہی کسی نہ کسی وجہ سے میڈیا کی خبروں میں رہتے ہیں جہاں حال ہی میں دیکھا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کو کراچی کی حالیہ صورتحال میں سابق صدر ’پرویز مشرف‘ کی یاد ستانے لگی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دو تصاویر پوسٹ کیں ، ایک میں کراچی کو ڈوبتے ہوئے دکھایا گیا جب کہ دوسری تصویر میں پرویز مشرف کی تصویر ہے جس پر درج ہے کہ ’یاد تو آتی ہو گی‘ ۔عامر لیاقت نے کہا کہ بہت یاد آتی ہے ۔ خیال رہے کہ مشرف دور میں کراچی میں بلدیاتی نظام فعال ہوا تھا ، مئیرز کو اختیار دیے گئے تھے ۔ اس وقت مئیر کراچی مصطفیٰ کمال نے کئی ترقیاتی کام کرائے جس کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔۔ قبل ازیں بھی عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرےوزیر اعظم ، آ پ کاعامر،پی ٹی آئی کاکراچی سےنظر انداز رکن قومی اسمبلی اورآپ جس سےمحبت کرتے ہیں ملتمس ہے کیونکہ پارٹی میں آپ لائےکسی نے بھیجا نہیں ، آپ میرے لیے لڑے ، کراچی والے تباہ ہوگئے ، مردہ پرست مراد حکومت نے زندوں کوبھٹو بنا دیا۔عامر لیاقت نے مزید کہا کہ آئین کے تحت یہاں گورنرراج نافذ کریں۔عامر لیاقت حسین نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں ان کو مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔