ملتان سلطانز اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی

ابوظہبی(نیوز ڈیسک) پی ایس ایل کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے کوالیفائنگ میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر بولڈ ہوگئے جس کے بعد محمد اخلاق 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے اور کپتان شاداب بھی کھاتہ کھولے بغیر شان مسعود کو آسان کیچ دے بیٹھے جب کہ افتخار احمد بھی 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔عثمان خواجہ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے

نصف سنچری اسکور کی وہ 40 گیندوں پر 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آصف علی عمران طاہر کو بڑی ہٹ لگانے کے چکر میں ایک رن پر اسٹمپ ہوگئے۔ حسن علی 10 اور محمد وسیم 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر 3، عمران طاہر اور بلیسنگ مزارابانی 2،2 جب کہ عمران خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم سلطانز کے کپتان دوسرے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔ شاداب خان نے ایک ہی اوور میں پہلے شان مسعود کو 25 رنز پر پویلین بھیجا اور پھر 2 گیندوں بعد ریلی روسوو کو بھی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ کردیا۔جانسن چارلس اور شعیب مقصود نے 61 رنز کی اہم شراکت قائم کی، چارلس 21 گیندوں پر 41 اور مقصود 41 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ نے آخری لمحات میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو اچھا ٹوٹل فراہم کرنے میں مدد کی۔ وہ 22 گیندوں پر 42 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان اور فہیم اشرف نے 2،2 اور عاقف جاوید نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی تاہم ہارنے والی ٹیم کے پاس ایک موقع ہوگا جو آج کے دوسرا میچ جیتنے والی ٹیم سے کل فائنل میں رسائی کی جنگ لڑے گی۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آج بڑا میچ ہے، اپنا نیچرل گیم کھیلیں گے ، کھلاڑیوں کو کہا ہے پریشر نہیں لینا اور اپنی گیم کھیلنی ہے۔دوسری جانب کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہا کہ ہمارا کمبینیشن اچھا بنا ہوا ہے لہذا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button