لودھراں:پٹوری محمد اکبر اور منشی ممتازناجائز دولت اکٹھی کرکےارب پتی بن گئے

لودھراں (نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی حکومت میں سر موضع خان و گھلواں تحصیل ضلع لودھراں کا پٹواری محمد اکبر اور منشی ممتاز ارب پتی بن گیا، دونوں نے کرپشن اور بے ایمانی کی تمام حد پار کر دیں، نیب نے دونوں سے گٹھ جوڑ کر لیا، غریبوں کی اربوں کھربوں کی زمینیں ہڑپ کر لیں۔ غریب عوام در بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔ گورنمنٹ کمشنرملتان نے اس کو اجازت نامہ دیا کے جہاں کہیں بھی کسی کا قبضہ ہے وہاں تم قبضہ رسوائی کرو گے ہیرا پھیری نہیں۔لیکن اس نے آتے ہی قانون کی خلاف ورزی کی اور کمیشنر کے آرڈر کی ایک سائیڈ پے رکھ کر پورے رقبے کو ادل بدل ڈالا۔

اور دوسری بات ہمارے موضع خان و گھلواں میں 370کنال سرکاری رقبہ تھا اُس میں اس نے 71 کنال 7مرلے2013 میں شومینٹ کرائے تھے تو اس نے اب وہی 71کنال 7مرلے بھی غائب کر دیئے۔اور ہمارے گھر کے ساتھ رسالہ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ہے۔اس اسکول کا ٹوٹل 4ایکڑ رقبہ تھا۔ ایک رقبے میں اسکول مشتمل ہے اور باقی 3 غیر آباد ہیں۔جو 3 ایکڑ تھے اس نے وہ 3 ایکڑ کسی پرائیویٹ آدمی کو بیچ کر اُس کے نام کر دیا۔ باقی جیتنی بھی سرکاری جائیداد تھی ہمارے موضع خان و گھلواں میں وہ سب اس نے بیچ کر ہڑپ لیے۔ہمارے موزے کا 18000 ایکٹ رقبہ ہے۔18000 ایکٹ میں اس نے 2 مرلے زمین نکالی۔2مرلہ زمین بنتی ہے 105/106 ایکٹ رقبہ اس نے یہ بھی بیچ کر ہڑپ لیے۔اُس کے بعد اس نے بیچارے لوگوں کے جعلی انتقال کرا کر غائب کر دیے۔میرے گھر کے ساتھ میری کذن ہے وہبیچارے بیوہ عورت ہے اس بیوہ عورت کی 12کنال ہے۔وہ اپنے وراثت کا انتقال کرنے گئی تو یہ سب بیچارے انپڑھ تھے تو اس ظلم نے ان کے ڈبل انتقال کے انگوٹھے لگا کر اپنے کسی بندے کے نام کروا دیے۔12 کنال میں 6کنال اپنے بندے کے نام جو غلام عباس والد ملک بشکندا ہے اس کے نام اور باقی 6کنال اُس بیوہ عورت کے نام اور کروا دیے۔ اسی طریقے سے اس نے ہیرا پھیری کر کے ہزاروں رقبے ہڑپ لیے ہیں۔ہمارے موزے میں 20 سال کی کرپشن جواس کی ہم نے زیر کی ہے وہ ساڑھے4 عرب روپے کی ہے۔اور ان کی کانجو حال لودھراں میں ایک کنال کی 2 کوٹھیاں ہیں جو 3 /3منزل کی ہیں۔

ایک کوٹھی اپنے بیٹے جہانگیر اکبر کے نام پر تختی لگوائی ہوئی ہے اور دوسری کوٹھی پر اپنے بھائی اکرم جاوید کا نام لکھوایا ہوا ہے۔اور پھر اس نے خواجہ چوک پر ایک کوٹھی لی ہوئی ہے 8 مرلے کی۔اُس کے بعد پھر اس نے 2019 میں سپر ہائی وے پر 10 مرلے کا پلیٹ لیا 55 لاکھ روپے کا جو اب وہ 2 کروڑ روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔اس کے بعد موضع سال صدر میں اس نے 40 ایکڑ زمین کی جس میں 20 ایکڑ اس نے اپنی ساس کے نام اور باقی اپنے بیٹے کے نام پر کروائی ہوئی ہے۔40ایکڑ میں ایک بہت بڑا کیٹل فارم ہے ایک بریلر فارم ہے اُس کے بعد ایک سیور سسٹم کا ٹول

پمپ لگا ہوا ہے ابھی اس ٹائم بھی کروڑوں روپے کی مشینری اس کے فارم میں موجود ہے۔پھر اتے ہیں کروڑ کلوٹھ میں۔ اس نے اپنے بھائی کو کپڑے کی دکان کھول کے دی ہے جس میں اس ٹائم بھی ڈیڑھ کروڑ کا مال موجود ہے۔ پھر اس نے بعد دنیا پور کے قریب ہے پُل محمود کی پمپ کی بیک سائیڈ پر اس کا ایک 3ایکڑ مرغی فارم ہے۔پھر اسی طریقے سے تحصیل کونسل لودھراں کے بلکل قریب گولڑہ فارمیسی کے نام اس کا بہت بڑا میڈیکل اسٹور ہے جو کم از کم 70/80لاکھ روپے کی میڈیسین ہے۔اس کے پاس 4 مہنگی ترین گاڑیاں ہیں۔ اور اس کے 2 قریبی ملازم ہیں۔ منشی ممتاز کی اب

اس ٹائم بھی لودھراں میں جائیداد کم از کم 8/10 عرب زائد ہے۔کیوں کے جو یہ کرپشن کرتے ہیں اس کا منشی ممتاز اور ے مل کر کرتے ہیں۔اور پھر اس کا جو جونئیر منشی ہے فیض احمد سیال یہ موضع خان گھلواں کا رہائشی ہے۔اس کو اس نے 10ایکڑ زمین دی ہوئی ہے جو بیچارے غریب لوگوں کو لوٹ رہے ہیں یہ سب سارے قبضہ مافیا گروپ ہے۔ان 20کی کرپشن میں 3 بار رنگے ہاتھ پکڑا تھا۔ پھر بھاری رقم دے کر تھانے سے باہر آ جاتے ہیں۔پھر اُس کے بعد 3 بار کمیشنر dc ac نے معطل کیا پھر بھاری رقم دے کر 15دن بعد باہر آ جاتے ہیں۔اس حساب سے ہماری نظروں میں ان 20سالوں

میں ساڑھے 4عرب روپے کی کرپشن کی ہوئی ہے۔ایک منشی ممتاز جو ان پٹواری صاحب کا خاص منشی ان کے نام بھی ناجائز جائیداد، لودھراں میں مشہور ہے اس کی بیک سائیڈ پر ایک بہت بڑی خوبصورت کوٹھی ہے۔اور لا تسکہ پمپ کے سامنے کمرشل ایریا میں اس کی 8 ایکڑ زمین ہے۔منشی ممتاز کروڑوں میں نہیں اربوں پتی آدمی ہے۔اور یہ لودھراں میں مشہور آدمی ہے۔،وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لے کراس طاقتور پٹواری کو سزا دلواسکیں گے، عوامی حلقوں کا سردار عثمان بزدار سے مطالبہ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button