پاک فوج قوم کی خدمت اور وطن کے دفاع کیلئے ہر سطح تک جائے گی، آرمی چیف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کہ پاک فوج قوم کی خدمت اور وطن کے دفاع کیلئے ہر سطح تک جائے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس ہوا جس میں جیو اسٹریٹجک صورتحال اور قومی سیکیورٹی کو پیش چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملک بھر میں استحکام لانے والے آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا۔آرمی چیف نےمختلف تربیتی مشقوں میں فارمیشن کےتربیتی معیارکی تعریف کی اور افسروں اورجوانوں کے بلند عزم کو سراہا۔

کانفرنس کےشرکا نے کہا کہ کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قراردادوں کےتحت حق خود ارادیت ملناچاہیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایل اوسی، ورکنگ باؤنڈری پر آپریشنل تیاریاں برقرار رکھنےکی ضرورت پر زور دیا ۔آرمی چیف نے کھیلوں اور تربیت میں عمدہ کارکردگی پر منگلا اور ملتان کور کو ٹرافیوں سے بھی نوازا۔کانفرنس کے شرکاء نے قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مقامی افراد کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ کے پی میں ضم قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں جاری سماجی اور اقتصادی ترقی کے عمل پر بھی غور کیا گیا۔ کانفرنس میں مشرقی سرحدوں اور مقبوضہ جموں کشمیر کی تازہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔کانفرنس کےشرکاء نے کشمیریوں کی جدوجہد حق خود ارادیت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہئے۔شرکاء نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے بامقصد کردار کو بھی سراہا۔آرمی چیف قمر جاوید باجودہ نے تازہ جیو اسٹریٹجک صورتحال کے پیش نظر ایل اوسی، ورکنگ باؤنڈری اور پاک افغان بارڈر پر آپریشنل تیاریاں برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اپنی آپریشنل تیاریاں جاری رکھی جائیں۔آرمی چیف نے مختلف تربیتی مشقوں میں فارمیشن کےتربیتی معیار کی تعریف کی اور افسروں اورجوانوں کے بلند عزم کو سراہا، آرمی چیف نے کورونا، ٹڈی دل اور پولیو کے خاتمے کی قومی کوششوں کے لئے مکمل تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ پاک فوج قوم کی خدمت اور وطن کے دفاع کے لئے ہر سطح تک جائے گی۔آرمی چیف نے ملتان اور منگلا کور کو بہترین کارکردگی پر ٹرافیز سے بھی نوازا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button