آصف مگسی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، فیصل آباد کے نوجوان نےطویل جمپ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یوں تو پاکستان کے ٹیلنٹ اور نوجوانوں کی قابلیت کی کئی مثالیں موجود ہیں اور ایسی کتنی ہی ایجادات ہیں جن میں پاکستانی طلباءاور نوجوان پیش پیش رہے اور اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرتے رہے جن میں خصوصاً یونیورسٹی کے طالبعلموں کے چند نام مشہور ہیں تاہم ُپاکستانی مزدور طبقہ بھی کسی طور کم نہیں ، پہلے ایک نوجوان نے 11موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگا کر سب کو حیران کر دیا تھا اس کے بعد بھکر کے باصلاحیت نوجوان نے 12 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگا کر نیا ریکارڈ قائم کیا اور اب ایک اور نوجوان نے 13 موٹرسائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگاکر یہ ریکارڈ مزید بہتر بنایا۔تاندلیانوالہ کے رہائشی دلشان بلوچ نے 13موٹر سائیکلوں پر جمپ لگا
کر آصف مگسی کاریکارڈ توڑ دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تاندلیانوالہ کے رہائشی دلشان بلوچ کی 13 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جسے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے ۔دلشان بلوچ 433 گ ب کا رہائشی ہے جس کا تعلق پاک آرمی سے ہے، وہ پاک فوج میں فٹ بالر ہیں۔واضح رہے کہ بھکر کے علاقہ بہل نشیب کے رہائشی نوجوان دلاور خان بلوچ نے اہل علاقہ کی موجودگی میں 12 موٹرسائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ کیا اور کامیابی کیساتھ تمام موٹر سائیکلوں کو پار کیا۔اس نوجوان کی ویڈیو نے منظرِ عام پر آتے ہی سب کو حیران کر دیا ہے اور آصف مگسی کے بعد اب اس قسم کے نئے ٹیلنٹ پر لوگ گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔