بلاول بھٹو کاقادر مندوخیل کے رویے پر ایسا بیان کہ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پروگرام پلانٹڈ تھا جبکہ جو ویڈیو وائرل ہوئی وہ بھی نا مکمل اور یک طرفہ تھی۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ویب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو اندر کی خبر دوں تو بلاول بھٹو نے قادر مندوخیل کے رویے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا،یہ ایک مثبت اشارہ ہے،اور اچھی سوچ ہے کہ پارٹی کے اندر اس بات کو تسلیم کیا جا رہا ہے کہ قادر مندوخیل نے غلط

کیا لیکن جب یہ احساس مندوخیل کو بھی ہو جائے گا تو ہم اگلی بات کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وائرل کی گئی ویڈیو میں میری جانب سے تھپڑ رسید کرنے کو تو دکھایا گیا لیکن عبدالقادر مندوخیل کی گالیوں کے وقت آواز دبا دی گئی۔پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا کہ عبدالقادر مندوخیل نے میرے ساتھ بدتمیزی کی، عبد القادر مندوخیل نے میرے والدین تک کے لیے ناموزوں زبان استعمال کی جب کہ میرے اوپر گرین ٹی (سبز چائے) بھی گرائی اور اس پورے واقعے کو وائرل ویڈیو میں دکھایا ہی نہیں گیا۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا کہ پوری ویڈیو کو سامنے لایا جائے اور دکھایا جائے کہ میں نے کن وجوہات کے باعث رکن اسمبلی کو تھپڑ رسید کیا؟ فردوس عاشق اعوان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مکمل منصوبے کے تحت یہ سارا کچھ کیا گیا، ان کو معلوم تھا کہ غلط بات پر فردوس عاشق اعوان رد عمل دیں گی اور پھر ان کے رد عمل کو دکھایا جائے گا اور رد عمل کی وجوہات کو چھپا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی کی جانب سے مجھے دوبارہ بلایا گیا اور کہا گیا کہ آپ دونوں کی صلح کروا کر دوبارہ سے پروگرام کیا جائے لیکن دراصل یہ ریٹنگ حاصل کرنے کا طریقہ ہے۔پہلے بھی ریٹنگ حاصل کرنے کے لیے ہی تمام ڈرامہ رچایا گیا۔مذکورہ ویڈیو کو وائرل کیے جانے کے بعد ایکسپریس گروپ کے مالک نے مجھ سے رابطہ کرکے معذرت بھی کی اور ساتھ ہی مجھے ویڈیو کی فرانزک تفتیش کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button