اہم ترین صوبائی دارالحکومت میں دھماکہ، پاک فوج کے جوان نشانہ بن گئے

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں جونیئرکمیشنڈآفیسر سمیت ایف سی کے 4 جوان شہید ہوگئے، سکیورٹی اہلکار کوئٹہ مارگٹ مائنز کی سکیورٹی پر تعینات تھے،ایف سی کی ٹیم پر حملہ بارودی سرنگ بچھا کر کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا، حملے میں جونیئرکمیشنڈآفیسر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔شہداء میں ایف سی کا جے سی اوبھی شامل ہے، سکیورٹی اہلکار کوئٹہ مارگٹ مائنز کی سکیورٹی پر تعینات تھے۔

ایف سی کی ٹیم پر حملہ بارودی سرنگ بچھا کر کیا گیا، ایف سی کی گاڑی مارگٹ روڈ پر بارودی سرنگ کا نشانہ بنی۔ بزدلانہ دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والوں میں صوبیدار سردار علی خان، سپاہی مصدف حسین،شہداء میں سپاہی محمد انوراور سپاہی اویس شامل ہیں ، ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن شروع کردیا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بلوچستان میں قربانیوں سے حاصل امن کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔ سکیورٹی فورسز ہر طرح کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، سکیورٹی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیں گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button