پاکستان کے اہم ترین شہر میں دھماکہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں واقع کیماڑی آئل ٹرمینل میں بم دھماکہ، دھماکہ پائپ لائن میں نصب کیے گئے بارودی مواد کی وجہ سے ہوا، 3 افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی میں واقع آئل ٹرمینل کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پیر کی شام کو کیماڑی آئل ٹرمینل میں بم دھماکہ ہوا۔دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی جبکہ ایک آئل ٹینکر مکمل تباہ ہوگیا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکہ کی شدت بہت زیادہ تھی جس کے باعث زمین لرز اٹھی۔ دھماکے کی آواز کئی کلو میٹر تک سنی گئی۔ دھماکہ آئل ٹرمینل

گیٹ نمبر چارکے قریب ہوا جس کے بعد وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کے بعد ریسکیو کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جبکہ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکہ پائپ لائن میں نصب کیے گئے بارودی مواد کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔ شر پسند عناصر کی جانب سے بارودی مواد پائپ لائن کیساتھ نصب کر کے دھماکہ کیا۔ تاحال کسی نے اس دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ تاہم شک ہے کہ کراچی میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پیش آئے شرپسند واقعات میں ملوث عناصر ہی اس دھماکے میں بھی ملوث ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button