پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک دن ،کئی افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں بتدریج کمی آرہی ہے اور اب اس وبا سے متاثرہ نئے کیسز کی شرح 2.59 فیصد تک آگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر 39 ہزار 214 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1019 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 2.59 فیصد رہی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 189 ہوگئی ہے جن میں سے 8 لاکھ 78 ہزار 780 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 34 افراد کی زندگی

کے چراغ بجھادیئے ہیں۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مصدقہ تعداد 21 ہزار 723 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 41 ہزار 726 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 676 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کے لیے ویکسی نیشن کی قومی مہم بھی جاری ہے، گزشتہ روز تک ملک بھر میں ایک کروڑ 6 لاکھ 96 ہزار 402 افراد کو ویکسین لگادی گئی ہے۔ جن میں سے 28 لاکھ 83 ہزار سے زائد کی مکمل خوراکیں لگ چکی ہیں جب کہ 54 لاکھ 39 سے زائد افراد کو ایک خوراک لگادی گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button