کینیڈا میں پاکستانی خاندان کیخلاف انتہا پسندی کا افسوسناک واقعہ، وزیراعظم عمران خان کادبنگ اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہو گا۔کینیڈین ٹیلی ویژن کو دئیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہے اور وہ آن لائن نفرت سے لڑنے کی اہمیت سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہا واقعے پر دیگر عالمی رہنماؤں کی جانب سے موثر ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو کے دوران مطالبہ کیا کہ برادری انتہا پسندی روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد دہشتگردی کو اسلام سے جوڑا گیا۔کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہو گا۔عمران خان نے زید کہا کہ آدھی زندگی یورپ میں گزری، مغربی کلچر جانتا ہوں،سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد سے انسانیت کو تقسیم کیا جا رہا ہے،نفرت انگیز ویب سائٹس کے خلاف سخت ایکشن لینا ہو گا۔انہوں نے یہ بھی کہا پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پر عوام حیران ہیں۔پاکستان اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے سوچ رہا ہے۔دوسری جانب کینیڈا میں پاکستانی فیملی کے چاروں شہید افراد کی نماز جنازہ لندن اونٹاریو میں ادا کردی گئی ۔فزیو تھراپسٹ سلمان، ان کی والدہ، بیوی اور بیٹی کو ایک دہشت گرد نے ٹرک سے کچل دیا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کیک مطابق کینیڈا کے وفاقی وزیر برائے فیملیز، چلڈرن اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ احمد حسین نے انٹرویو میں کہا حکومت ہر وہ قدم اٹھا رہی ہے کہ ہر شہری خود کو محفوظ سمجھے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈین حکومت پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہے، پارلیمنٹ میں تین وزرا سمیت گیارہ ارکان کا تعلق مسلمان کمیونٹی سے ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button