ایمن نے مجھے پروپوز کیا لیکن مانتی نہیں: منیب کا انکشاف

اسلام آباد:اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ انہیں ایمن نے شادی کیلئے پروپوز کیا تھا لیکن اب وہ مانتی نہیں ہے۔منیب بٹ نے ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انٹرویو کے دوران اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں ان کی اہلیہ اداکارہ ایمن خان نے پروپوز کیا تھا۔منیب نے اپنی شادی کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ‘میں نے بچپن سے ہی یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ 24 یا 25 سال کی عمر میں شادی کرلوں گا لیکن اس وقت میں اپنے رشتے کے ایک مشکل فیز سے گزر رہا تھا، اس وقت ایمن نے میری کافی مدد کی’۔اداکار کا کہنا تھا کہ ‘ایمن نے مجھے پروپوز کیا لیکن وہ اس بات کو مانتی ہی نہیں ہے،

ہر پروگرام میں جاکر کہتی ہے کہ وہ ایک مذاق تھا’۔منیب نے اعتراف کیا کہ ‘ایمن کے پروپوز کرنے کے کچھ دن بعد میں نے اس سے پوچھا کہ اس دن کی جانے والی شادی کی بات پر کیا تم سنجیدہ تھیں؟ جواب میں ایمن ٹال مٹول کرنے لگی جس پر میں نے کہا کہ اگر تم چاہو توہم بات آگے بڑھا سکتے ہیں’۔اداکار کا کہنا تھا کہ ‘میری اس بات پر ایمن نے فوراً ہاں کردی اور یہاں سے ہمارے رشتے کا آغاز ہوا’۔دوسری جانب منیب بٹ نے اعتراف کیا کہ وہ گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ والے رشتے کے سخت خلاف ہیں۔ اداکار نے بتایا کہ ایمن کو کبھی اس رشتے سے متعارف نہیں کروایا، انہیں یہ تذلیل لگتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button