سول اسپتال تھرپارکر میں رقص و سرور کی محفل ، مریض پریشان

تھرپارکر(نیوز ڈیسک) سندھ کے ضلع تھرپارکر کے سول اسپتال میں رکس و سرور کی محفل سے مریض پریشان، پیپلز پارٹی کے سینئر رکن اسمبلی بھی محفل میں شریک، ڈاکٹرز کے رقص پر نوٹ نچھاور کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر کے ہیڈکواٹرز مٹھی کے سول اسپتال کے احاطے میں سجائی گئی محفل موسیقی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں پی پی ارکان اسمبلی مہیش کمارملانی اور فقیر شیر حمد بلانی بھی شریک تھے جبکہ ڈاکٹرز اور اسٹاف بھی موسیقی پر رقص اور نوٹ نچھاور کرتے رہے۔اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے شہری ساجد بجیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مٹھی سول اسپتال

میں سول سرجن گل منیر وسطڑو کی پروموشن کے موقع پر محفل موسیقی، سول سرجن کے ساتھ ڈاکٹروں اور عملے کا رقص۔اسپتال میں محفل کرنے یا نہ کرنے کا علم محکمہ صحت کو ہوگا۔ موسیقی کے شور سے اسپتال میں زیر علاج مریض پریشان رہے تاہم محفل پھر بھی جاری رہی۔ویڈیو وائرل ہونے پر سینیئر ڈاکٹرسول اسپتال ڈاکٹر ہرچند کا کہنا تھا کہ ایم ایس مٹھی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی تھی جبکہ تقریب میں شریک افراد میں سے کسی نے ماسک پہنا تھا تو کسی نے نہیں، محفل میں شراب نہیں تھی۔سول اسپتال مٹھی میں محفل موسیقی پرڈی جی ہیلتھ نے نوٹس لے لیا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو 3 روز میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button