پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتیں مزید بڑھانے کی تیاری کرلی

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتیں مزید بڑھانے کی تیاری کرلی ، ٹیکس کی وجہ سے 20 کلو آٹے کا تھیلا 90 روپے کلو مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ میں گندم پر ٹرن اوور ٹیکس صفر اعشاریہ 25 فیصد سے بڑھا کر 1 اعشاریہ 25 فیصد کردیا گیا ہے ، اس کے علاوہ آٹے کے چوکر پر سیلز ٹیکس 7 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا ، اس کے جواب میں چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت کی طرف

سے ٹرن اوور ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو جولائی میں آٹے کی قیمتیں بڑھ جائیں گی جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 ہزار 50 روپے سے بڑھ کر 11 سو 44 روپے کا ہو جائے گا ، حکومت کو آٹے کی قیمتیں بڑھانے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مہنگائی میں اضافے کا اشارہ دے دیا ، انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم لیوی کو 20 سے 25 روپے تک لے جانا ہوگا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں کچھ اضافہ ہوگا ، آئی ایم ایف کو پتا ہے ہم نے بجٹ کا اعلان کردیا ہے، ہم نے اپنا پلان آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیا ہے، آئی ایم ایف پروگرام سے باہر نہیں آسکتے ، دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 120 فیصد اضافہ ہوا ، ہم نے صرف 34 فیصد اضافہ کیا ، ڈیڑھ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ، اب اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو ہمیں بھی قیمتیں بڑھانا ہوں گی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button