گاڑی میں ڈانس کرنے کی وائرل ویڈیو کس نے بنائی تھی ؟اداکارہ نیلم منیر نے حقیقت کھل کر بیان کردی

کراچی(نیوز ڈیسک)ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے گاڑی میں ڈانس کرنے کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے کُھل کر تفصیلات بیان کر دیں۔ حال ہی میں دئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نیلم منیر نے کچھ سال قبل گاڑی میں ڈانس کرنے کی وائرل ویڈیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی، دو دن کے لیے میری یادداشت چلی گئی تھی اور میں سب بھول گئی تھی۔مجھے ہرگز اُمید نہیں تھی کہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کا رد عمل کچھ اس طرح سے آئے گا۔ نیلم منیر نے دوران انٹرویو کہا کہ ویڈیو

وائرل ہونے کے چند دنوں کے بعد جب میں لاہور پہنچی اور صبح اُٹھی تو میرے ذہن پر اتنا دباؤ تھا کہ میں کراچی میں اپنے گھر کا ایڈریس بھول چکی تھی، مجھے 4 ہزار کے قریب واٹس ایپ میسج موصول ہوئے جس کے بعد میں ڈر گئی تھی کہ اب پتہ نہیں کیا ہوگا لیکن اللہ کا شکر سب بہتر رہا۔نیلم منیر نے کہا کہ بہت سارے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ ویڈیو میک اپ آرٹسٹ نے بنائی جب کہ اکثر کی رائے یہ بھی تھی کہ میں نے یہ ویڈیو خود بنائی لیکن در اصل یہ ویڈیو میری دوستوں نے بنائی تھی اور اس ویڈیو میں ایسا کچھ نہیں تھا سوائے میری اداؤں کے، اس میں نے نہ کپڑے چھوٹے پہنے تھے نہ ہی کوئی لڑکا ساتھ تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاید یہ شہرت میرے نصیب میں تھی جو مجھے ملی اسے چاہے اب لوگ جو بھی سمجھیں۔واضح رہے کہ کچھ سال قبل نیلم منیر کی گاڑی میں ڈانس کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اس ویڈیو کو نیلم منیر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اُس وقت نیلم منیر نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر لی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button